لاہور( پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک گیر احتجاج کرے گی۔
نماز جمعہ کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےحکومت پٹرول پر 117 روپے لیوی اور 50 روپے ٹیکس لگا کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے دباؤ پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، جب تک عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، یہ ظالم اشرافیہ،آئی پی پیز مافیاز ملک کو لوٹتے رہیں گے، تاجر، صنعتکار، کسان، ٹرانسپورٹرز اور نوجوان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں، آج کا احتجاج عید کے بعد شروع ہونے والی فیصلہ کن تحریک کا پہلا مرحلہ ہوگا۔












