اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے تنازعات کا اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پرامن حل ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک فریقن کے درمیان مذاکراتی حل کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ کشیدگی کا مستقل خاتمہ اور پائیدار امن کو فروغ دیا جاسکے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے 105ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ایران۔امریکا امن عمل، بالخصوص سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے پہلے دور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔











