Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

بی سی بی کو بڑا ریلیف! آئی سی سی کا بنگلا دیش کو عالمی ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ

5 months ago
A A
بی سی بی کو بڑا ریلیف! آئی سی سی کا بنگلا دیش کو عالمی ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ
Share on FacebookWhatsApp

ڈھاکہ: (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے معاملے پر اپنا حتمی مؤقف واضح کر دیا ہے، جس کے مطابق بی سی بی پر کسی بھی نوعیت کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
آئی سی سی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ نہ تو کوئی مالی جرمانہ ہوگا، نہ انتظامی کارروائی کی جائے گی اور نہ ہی کھیلوں سے متعلق کسی سزا کا اطلاق کیا جائے گا۔
آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے تمام آئینی حقوق برقرار رہیں گے اور اگر بی سی بی چاہے تو آئی سی سی کے قواعد کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع بھی کر سکتا ہے۔
کونسل کے مطابق یہ فیصلہ شفافیت، غیر جانبداری اور انصاف کے اصولوں کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد کشیدگی کے بجائے تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس پیش رفت کے ساتھ ہی آئی سی سی نے بنگلا دیش پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2031 کے مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل، 2028 سے 2031 کے درمیان بنگلا دیش کو کسی ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دی جائے گی۔
تاہم یہ میزبانی آئی سی سی کے طے شدہ طریقۂ کار، منصوبہ بندی اور انتظامی تقاضوں کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بنگلا دیش کی میزبانی کی صلاحیت اور کرکٹ انفراسٹرکچر پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس کا مقصد رکن ممالک میں کھیل کے فروغ اور عالمی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس موقع پر آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سمیت دیگر رکن ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کھیل کے بہترین مفاد میں باہمی رابطے، تعاون اور مثبت مکالمے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ کرکٹ کی سالمیت اور عالمی اتحاد کو برقرار رکھا جا سکے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجیو گپتا نے کہا ہے کہ اگرچہ بنگلا دیش کی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت مایوس کن تھی، تاہم اس سے آئی سی سی کے بنگلا دیش کے ساتھ طویل المدتی تعلقات اور تعاون پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ان کے مطابق بنگلا دیش ایک اہم کرکٹ ملک ہے، جو عالمی سطح پر سرمایہ کاری، مسابقت اور ترقی کا بھرپور حق رکھتا ہے، اور اسے عارضی مسائل کی بنیاد پر نہیں جانچا جا سکتا۔

Tags: bcbiccsportsT20 World cup
ShareSend

Related Posts

Player of the Month nominations announced
The 3 most important

پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

13 July , 2026
Women's World Cup final tomorrow; England determined to win the trophy after 17 years.
Latest

ویمنزورلڈ کپ فائنل کل ، انگلینڈ 17سال بعد ٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم

4 July , 2026
Football World Cup Belgium defeated Senegal.
The 3 most important

ورلڈ کپ فٹبال ،بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دیدی

2 July , 2026
Pakistan Women's Team Comes Inside Critical for Eating Fast Food
Latest

فاسٹ فوڈ کھانے پر پاکستان ویمن ٹیم تنقید کی زد میں آ گئی

22 June , 2026
اسپورٹس سیکٹر کی ترقی کے لیے پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ
Pakistan

اسپورٹس سیکٹر کی ترقی کے لیے پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

16 June , 2026
Women's T20 World Cup starts today, Shaheen also hopeful for the title
Latest

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز،شاہین بھی ٹائٹل کیلئے پرامید

12 June , 2026
Next Post
مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ مزید بڑھانے کا فیصلہ، امریکا اور برطانیہ کی شدید مذمت

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ مزید بڑھانے کا فیصلہ، امریکا اور برطانیہ کی شدید مذمت

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu