برمنگھم ( پاک ترک نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے دوران فاسٹ فوڈ کھانے پر پاکستان ویمن ٹیم تنقید کی زد میں آ گئی ،ویمن کرکٹرز کے مختلف برگرزکھانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ،سوشل میڈیا پر ویمن کرکٹرز کی ویڈیو اور تصاویر پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
کرکٹر سائرہ جبین کی سالگرہ برمنگھم کے برگرز ریسٹورنٹ میں منائی گئی ،پی سی بی نے صرف کیک کاٹنے کی ویڈیو میڈیا کے لیے ریلیز کی ،ریسٹورنٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مکمل ویڈیو لگا دی ویڈیو سامنے آنے پر کھلاڑیوں پر خوراک کی بنیاد پر تنقید کی جانے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، بنگلادیش کا پاکستان کو 124 رنز کا ہدف
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم گروپ میں اب تک تمام تین میچز ہار چکی ہے اورویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے۔












