کولمبو ( پاک ترک نیوز) شاہین شاہ آفریدی نے حارث رئوف کا سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ۔
قومی فاسٹ بائولر شاہین نے حارث رئوف کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 133وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں 134مکمل کرکے ریکارڈ توڑ دیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف دیا ہے جہاں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ابھی تک کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔












