کولمبو ( پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میں پاکستان کے 165رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پالیکیلے میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 164رنز سکور کئے ۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 73،بابراعظم اور فخر زمان نے 25،25رنز سکور کئے ۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈائوسن نے تین جبکہ اوریٹن اور جوفرا آرچر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم 165رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہو گئی ۔انگلش ٹیم نے 88رنز بنائے ہیں اور اس کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین جبکہ عثمان طارق نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔












