اتوار , 7 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

ڈونلڈ ٹرمپ کا بین الاقوامی قانون ماننے سے انکار

5 مہینے پہلے
A A
ڈونلڈ ٹرمپ کا بین الاقوامی قانون ماننے سے انکار
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن :(پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی قوانین کو کھلے عام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اپنائی جانے والی جارحانہ امریکی پالیسیوں کو روکنے کے لیے انہیں کسی بین الاقوامی قانون کی نہیں بلکہ صرف اپنی “ذاتی اخلاقیات” کی ضرورت ہے۔
یہ بیان انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے اغوا کے بعد دیا ہے۔ٹرمپ نے دی نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، “مجھے بین الاقوامی قانون کی ضرورت نہیں، میں لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کچھ نہیں کر رہا۔” جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عالمی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ “آپ بین الاقوامی قانون کی تعریف کیا کرتے ہیں۔”
ٹرمپ حالیہ عرصےمیں اپنے خارجہ اہداف کے حصول کے لیے امریکی فوجی طاقت کے بے دریغ استعمال پر آمادہ نظر آ رہے ہیں۔ ہفتے کے روز امریکا نے علی الصبح وینزویلا پر بڑا فوجی حملہ کیا، جس کے دوران دارالحکومت کراکس اور فوجی اڈوں پر زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔
اس کارروائی کے بعد امریکی فوج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کر لیا، جسے ناقدین اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ یہ چارٹر کسی بھی ریاست کی خودمختاری یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال سے منع کرتا ہے۔
وینزویلا پر حملے کے بعد ٹرمپ کا لہجہ مزید جارحانہ ہو گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا وینزویلا کو “چلائے گا” اور اس کے وسیع تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا، اگرچہ ان کی حکومت نے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ تعاون کی بات بھی کی ہے۔
اس کے باوجود امریکی انتظامیہ نے واضح کیا کہ وہ عبوری حکومت کو پالیسی “ڈکٹیٹ” کرے گی اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں مزید فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
ماہرینِ قانون اور عالمی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرنا پوری دنیا، حتیٰ کہ خود امریکا کے لیے بھی تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ مارگریٹ سیٹر ویتھ نے ایسے بیانات کو “انتہائی خطرناک” قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر سامراجی دور کی طرف بڑھ سکتی ہے، جہاں طاقتور ریاستیں کمزور ممالک کے خلاف کھلی جارحیت کو جواز بنا لیں گی۔

موضوعات : Donald TrumpVenezuela
ShareSend

متعلقہ خبریں

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
اہم ترین

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 فروری , 2026
ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان
اہم ترین 2

ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان

20 فروری , 2026
طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام
اہم ترین 3

طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام

18 فروری , 2026
ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ
اہم ترین 2

ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ

17 فروری , 2026
ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ
اہم ترین

ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ

17 فروری , 2026
اگلی خبر
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کنفر م

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کنفر م

یہ بھی پڑھیں

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

6 جون , 2026
کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

6 جون , 2026
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

6 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Pakistan receives LNG cargo from Qatar

پاکستان نے قطر سے ایل این جی کارگو حاصل کر لیے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In