پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کنفر م

3 مہینے پہلے
A A
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کنفر م
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے لیے دو نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں مکمل ہو گئی، جس کے بعد حیدرآباد اور سیالکوٹ کو باضابطہ طور پر نئی ٹیموں کے شہروں کے طور پر کنفرم کر دیا گیا ہے۔
اس نیلامی کو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی اور سنسنی خیز بولی قرار دیا جا رہا ہے۔ساتویں ٹیم کے حقوق ایف کے ایس (FKS) نے ریکارڈ 1 ارب 75 کروڑ روپے میں حاصل کیے۔
نیلامی کے بعد ایف کے ایس کے مالک فواد سرور نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم حیدرآباد کی نمائندگی کرے گی۔ ساتویں ٹیم کی بولی کا آغاز ایک ارب 10 کروڑ روپے سے ہوا تھا، جو مختلف کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد 1 ارب 75 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔
آٹھویں ٹیم کے لیے ہونے والی نیلامی اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز رہی، جہاں او زیڈ ڈویلپرز (OZ Developers) نے 1 ارب 85 کروڑ روپے کی ریکارڈ بولی لگا کر فرنچائز حاصل کی۔
او زیڈ ڈویلپرز کے مالک حمزہ مجید نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم سیالکوٹ کی نمائندگی کرے گی۔ آٹھویں ٹیم کی بنیادی قیمت ایک ارب 70 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم مختلف بولیوں کے بعد یہ رقم پی ایس ایل کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مجموعی طور پر 10 کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لیا، جن میں آئی ٹی، ٹیلی کام، کنسٹرکشن اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنیاں شامل تھیں۔
پی سی بی نے واضح کیا کہ کامیاب بولی دہندگان کو پی سی بی کی منظور شدہ فہرست میں شامل شہروں میں سے اپنی ہوم سٹی منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔پی ایس ایل میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کو لیگ کی توسیع، مقبولیت اور کمرشل ویلیو میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شائقینِ کرکٹ کو مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

موضوعات : cricketpcbpslsports
ShareSend

متعلقہ خبریں

ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو چھٹی مل گئی
پاکستان

ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو چھٹی مل گئی

14 اپریل , 2026
Babar Azam We will continue to be invincible
تازہ ترین

ناقابل شکست ہونے کا تسلسل برقرار رکھیں گے ،بابراعظم

14 اپریل , 2026
پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی
تازہ ترین

پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

11 اپریل , 2026
Babar Azam becomes fastest to score 12,000 runs in T20 cricket
تازہ ترین

بابر اعظم کے ٹی 20کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز مکمل

10 اپریل , 2026
انٹر نیشنل ٹی 20کرکٹ میں تاریخ رقم،برازیلی خاتون کرکٹر کی 9وکٹیں
اہم ترین 3

انٹر نیشنل ٹی 20کرکٹ میں تاریخ رقم،برازیلی خاتون کرکٹر کی 9وکٹیں

9 اپریل , 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ  نے  لاہور قلندرز کو شکست دیدی
اہم ترین 2

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
حکومت نے 5G اسپیکٹرم نیلامی کے بیس ریٹس مقرر کر دیے

حکومت نے 5G اسپیکٹرم نیلامی کے بیس ریٹس مقرر کر دیے

یہ بھی پڑھیں

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

20 اپریل , 2026
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور

20 اپریل , 2026
سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

20 اپریل , 2026
چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
لبنانی صدر کی امریکی سفیر سے ملاقات

لبنانی صدر کی امریکی سفیر سے ملاقات

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔