پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی: فیلڈ مارشل

3 مہینے پہلے
A A
قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی: فیلڈ مارشل
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی :(پاک ترک نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے سے متعلق اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مشق مستقبل کے جنگی ماحول سے ہم آہنگی، جدت اور لچک پر پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جسمانی فٹنس، حوصلے اور مجموعی فلاح و بہبود کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مکمل طور پر جدید سہولیات سے آراستہ طبی مرکز کے قیام پر عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
دورے کےد وران افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور کثیرالجہتی چیلنجز کا بھرپور عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور یکسوئی سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاک فوج کے بنیادی مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، جہاں بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کی روایت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں کور کمانڈر لاہور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا لاہور گیریژن آمد پر استقبال کیا۔

موضوعات : COASField Marshal Syed Asim Munir
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج، 10 کمپنیوں میں سخت مقابلہ

پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج، 10 کمپنیوں میں سخت مقابلہ

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

20 اپریل , 2026
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور

20 اپریل , 2026
سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی

20 اپریل , 2026
چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔