
آر اے شمشاد
جوئے روٹ نے بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری سکور کی ۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 37ویں سنچری تھی ۔
اس سنچری کی بدولت جو روٹ اب ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں کرنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ انہیں سابق سری لنکن قائد کمارا سنگاکارا کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک سنچری کی ضرورت ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=a7OWMi0C6Og
واضح رہے کہ بھارت کے ماسٹر بلاسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 51سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے آل رائونڈ ر جیک کیلس کا نام آتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 45سنچریاں سکور کی ہیں ۔ اسی طرح تیسری پوزیشن پر سابق آسٹریلوی قائد زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 41بار تھری فیگر اننگز کھیلی ہے ۔
واضح رہے کہ جوئے روٹ نے نہ صرف بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کی بلکہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد اپنی ٹیم کو سہارا دیا ۔ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 387رنز سکور کئے ہیں ۔










