پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہمارا ایٹمی پروگرام محفوظ ، کوئی بھی نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا ، ترجمان پاک فوج

11 مہینے پہلے
A A
ہمارا ایٹمی پروگرام محفوظ ، کوئی بھی نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا ، ترجمان پاک فوج
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی ( آئی پاک ٹی وی ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہنا ہے کہ بھارت نے دہشتگردی کو پالیسی کے طور پر پاکستان کیخلاف اپنایا ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگرد ی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے ،امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشتگردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم عزائم بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے،خوارج کی اصطلاح ریاست اور فوج پر حملہ آور ہونے والے مسلح گروہوں کیلئے استعمال کی جا رہی ہے، موجودہ فتنہ الخوارج اس گمراہ کن نظریے کا تسلسل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے، کسی فرد ، تنظیم یا گروہ کو جہاد یاقتال کا اختیار نہیں، فتنہ الخوارج کا اسلام، انسانیت ، پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی اصطلاح بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتی ہے، فتنہ الہندوستان خاص طور پر بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلئیرڈ ایٹمی طاقت ہے جس کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اور کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کوعلاقائی استحکام کے لیے خطرہ قراردیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

موضوعات : آئی ایس پی آربھارتڈی جی آئی ایس پی آرراولپنڈیسندھ طاس معاہدہ
ShareSend

متعلقہ خبریں

بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ کا انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
تازہ ترین

بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ کا انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

12 جولائی , 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
اہم ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

12 جولائی , 2025
انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جوئے روٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
تازہ ترین

انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جوئے روٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

11 جولائی , 2025
اگلی خبر
پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال کی قیادت میں وفاقی ٹیم کی سہیل آفریدی سے ملاقات

احسن اقبال کی قیادت میں وفاقی ٹیم کی سہیل آفریدی سے ملاقات

8 جون , 2026
پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان

پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان

8 جون , 2026
وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات ، ایک دوسرے کی بجٹ تجاویز پر اتفاق

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات ، ایک دوسرے کی بجٹ تجاویز پر اتفاق

8 جون , 2026
وفاقی بجٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

وفاقی بجٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

8 جون , 2026
مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے،وزیراعظم

مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے،وزیراعظم

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In