اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، مری، گلیات، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ، پشاور، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال اور دیرمیں بارش کا امکان ہے۔
صوابی، مردان، کوئٹہ، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، خضدار، لسبیلہ میں بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔
آج سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانہے، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔










