پیر , 4 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ F-35لڑاکا طیارے دوبارہ خریدنے کیلئے تیار

5 مہینے پہلے
A A
ترکیہ F-35لڑاکا طیارے دوبارہ خریدنے کیلئے تیار
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

امریکی اور ترک حکام کے حالیہ بیانات ایک ایسے منظر نامے کی طرف اشارہ کرتے ہیں جس میں انقرہ پانچویں نسل کے F-35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں دوبارہ داخلے کی شرط کے طور پرروسی S-400 فضائی دفاعی نظام کو ترک کر سکتا ہے۔ اگر ایساہوتا ہے، تو یہ ترکیہ کی دفاعی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرے گا اور نیٹو کے اندر تزویراتی لحاظ سے تعلقات کی تعمیر نو کا دروازہ کھول دے گا۔ گذشتہ برس2024 کے وسط میں ترک وزیر دفاع یاسر گولر نےکہا تھاکہ ترکیہ کے پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے قان کی تیاری کے پروگرام میں خاطرخواہ پیش رفت کے بعد امریکی پوزیشن میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نےترک پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی چھ ایف۔ 35 موجود ہیں ۔ اب امریکہ کا موقف بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔چنانچہ ہم نےایف۔ 35 خریدنے کے لیے اپنی پیشکش دوبارہ بھجوادی ہے۔


ترکیہ نے اصل میں ایک سوایف۔ 35 اے جہاز خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس پروگرام میں ایک صنعتی پارٹنر کے طور پربھی شریک تھا۔ جس میں دس مقامی کمپنیاں شامل تھیں۔ 2018 میںترکیہ کے لیے پہلےایف۔ 35 نے ٹیکساس سے اپنی پہلی اڑان لی تھی جس کے بعد انقرہ کو کل چھ جہاز ہی ملے تھے۔ جب 2019میںترکیہ کے روس سےایس ۔ 400 فضائی دفاعی نظام کے حصول کے بعدنہ صرف ایف۔ 35 ہوائی جہازوں کی ترسیل روک دی گئی۔ساتھ ہی اس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئےایف۔ 35 کی پیداوار کے پروگرام سے بھی الگ کر دیا گیا۔
امریکہ اور ترکیہ کے پاس نیٹو کی دو بڑی مسلح افواج ہیں۔ترکیہ کی جانب سے اپنے روسی ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام کو ختم کرنے کے اشارے دینےسے امید کی جارہی ہے کہ ایف۔ 35 کی فراہمی کا تنازعہ اب حل ہونے والا ہے۔ جس سے نیٹو کے فوجی اتحاد کو تقویت ملے گی۔


پروگرام سے ہٹائے جانے کے باوجود ترکیہ نےایک سو ایف 35 اے کی خریداری کے لیے تقریباً 1.4 ارب امریکی ڈالر ادا کئے ہوئے ہیں۔ اور یہ رقم اس وقت بھی امریکہ کے پاس ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ترکیہ ایف۔ 35 طیاروں کی خریداری دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور ساتھ ہی تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا تھا کہ صدر اردوان "امریکہ کے لیے کچھ کریں گے”۔
اب اسکی تصدیق ابوظہبی میں منعقدہ حالیہ پریس کانفرنس میں ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام بیرک نے بھی کر دی ہے کہ انقرہ اپنے روسی ساختہ ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام کو ختم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور انہیں یقین ہے کہ معاملہ اگلے چار سے چھ ماہ میں حل ہو جائے گا۔

موضوعات : f35fighterjet
ShareSend

متعلقہ خبریں

Israel approves purchase of fighter jets from the US
تازہ ترین

اسرائیل نے امریکا سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دے دی

3 مئی , 2026
Billion-euro Rafale aircraft deal between India and France in jeopardy
تازہ ترین

بھارت اور فرانس کے درمیان اربوں یورو کا رافیل طیارے معاہدہ خطرہ میں

28 اپریل , 2026
Indonesia to buy advanced KF-21 fighter jets from South Korea
تازہ ترین

انڈونیشیا جنوبی کوریا سے جدید kf-21 جنگی طیارے خریدے گا

10 اپریل , 2026
War in the air, destruction on the ground, air defense system on, enemy eliminated
تازہ ترین

فضا میں جنگ ،زمین پر تباہی،ایئر ڈیفنس سسٹم آن ،دشمن ختم

6 اپریل , 2026
India will receive more Rafale aircraft by the end of the next decade. Report
تازہ ترین

بھارت کو مزید رافیل طیارے اگلی دہائی کے آخر تک ملیں گے۔رپورٹ

6 اپریل , 2026
US confirms recovery of personnel in Iran
تازہ ترین

امریکا کی ایران میں اہلکاروں کی بازیابی کی تصدیق

6 اپریل , 2026
اگلی خبر
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

یہ بھی پڑھیں

Headaches can be life-threatening

آدھے سر کا درد جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

4 مئی , 2026
Crude oil prices stagnate in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں جمود کا شکار

4 مئی , 2026
چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزموں کی چھ،چھ بار سزائے موت برقرار

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزموں کی چھ،چھ بار سزائے موت برقرار

4 مئی , 2026
Big drop in gold and silver prices

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

4 مئی , 2026
زمبابوے کیخلاف سیریز ،مومنہ ریاست انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کریں گی

زمبابوے کیخلاف سیریز ،مومنہ ریاست انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کریں گی

4 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔