بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

11 مہینے پہلے
A A
سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے انداز قیادت نے تھنک ٹینک کا دل جیت لیا، سلمان آغا کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک عہدے پر برقرار رہنے کا امکان روشن ہو گیا۔
حکام کو ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ نے سب سے زیادہ متاثر کیا، انہیں لگتا ہے کہ پلیئرز یکجا ہو کر کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا۔
دورہ سری لنکا کیلئے سکواڈ میں شاداب خان کی واپسی متوقع ہے، وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، بگ بیش لیگ میں ان کی میچ فٹنس جانچی جائے گی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 فروری، مارچ میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔
پاکستان کی قیادت ان دنوں سلمان علی آغا نے سنبھالی ہوئی ہے، بعض حلقوں کا خیال تھا کہ شاداب خان کی بطور کپتان واپسی ہو سکتی ہے، شاہین شاہ آفریدی کو بھی ذمہ داری سونپنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔
البتہ اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ سلمان علی آغا کے ہی میگا ایونٹ میں کپتان برقرار رہنے کا امکان ہے۔
تھنک ٹینک میں شامل ایک اور آفیشل نے بھی یہی کہا کہ سلمان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو وننگ ٹریک پر گامزن کر دیا ہے، ان کے دور میں فائٹنگ سپرٹ لوٹ آئی، پلیئرز یکجا ہو کر ٹیم کی فتح کیلیے جان لڑاتے نظر آتے ہیں، اس لیے کسی تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں لگتی۔
واضح رہے کہ 2025 کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان سب سے زیادہ 21 فتوحات حاصل کرنے والی فل ممبر ٹیم ہے۔سلمان نے اپنے کیریئر کے 40 میں سے 38 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بطور کپتان کھیلے ہیں۔بطور قائد 24.85 کی اوسط سے 671 رنز بنائے اور 23 فتوحات کے ساتھ ملک کے تیسرے کامیاب ترین کپتان بن چکے ہیں۔بابر اعظم 48 اور سرفراز احمد 29 میچز میں کامیاب رہے تھے۔
سلمان کی زیر قیادت حال ہی میں پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیتی، اس سے قبل ایشیا کپ کے فائنل میں بھی رسائی حاصل کی تھی۔
سلمان علی آغا کی کپتانی تو بہتر ہے لیکن بطور بیٹر ان کی کارکردگی پرسوال اٹھتے نظر آتے ہیں، البتہ انہوں نے حالیہ سہ ملکی سیریز میں سری لنکا کیخلاف 63 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی۔
شاداب خان کی بطور عام کھلاڑی سری لنکا کیخلاف سیریز میں واپسی متوقع ہے، وہ آخری بار جون میں بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کے دوران ایکشن میں دکھائی دیے تھے۔
شاداب نے کچھ عرصے قبل لندن میں کندھے کی سرجری کروائی تھی، فٹ ہونے کے بعد وہ ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھرپور مشقیں کر رہے ہیں، البتہ میچ پریکٹس کی کمی ہے۔
سلیکٹرز و ٹیم مینجمنٹ شاداب کی فٹنس سے مطمئن ہے، بگ بیش لیگ کے دوران ان کی کارکردگی کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
آسٹریلوی ایونٹ 14 دسمبر کو شروع ہو رہا ہے، منتخب پاکستانی کرکٹرز کی آئندہ ہفتے روانگی ہوگی۔
سری لنکا سے سیریز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو واپس بلوا لیا جائے گا۔

موضوعات : campatnsalmanaliaghat20teamworldcup
ShareSend

متعلقہ خبریں

Sahibzada Farhan joins the national cricket team
تازہ ترین

صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لی

27 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

20 اکتوبر , 2026
قومی ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے ،شاہین شاہ آفریدی
تازہ ترین

قومی ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے ،شاہین شاہ آفریدی

17 اکتوبر , 2026
FIFA considers proposal for new funds for football development
تازہ ترین

فیفا کا فٹبال کی ترقی کے لیے نئے فنڈز کی تجویز پر غور

16 اکتوبر , 2026
Fakhar Zaman has become the first Pakistani to hit 100 sixes in T20s.
تازہ ترین

فخر زمان ٹی ٹونٹی میں 100چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

14 اکتوبر , 2026
Pakistan vs. Sri Lanka 2nd T20 today; Shaheen determined to win the series.
تازہ ترین

پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹونٹی آج ،شاہین سیریز جیتنے کیلئے پرعزم

11 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ایئر انڈیا طیارہ ’جان بوجھ کر‘ گرایا گیا، دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بڑے انکشافات

ایئر انڈیا طیارہ ’جان بوجھ کر‘ گرایا گیا، دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بڑے انکشافات

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔