جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 7برس بعد امریکہ آمد

10 مہینے پہلے
A A
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 7برس بعد امریکہ آمد
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے طاقتور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس )کا سات سال کے بعد ہونے والے ریاستی دورے پر استقبال کریں گے۔اس اہم دورے کا آغاز صبح کے وقت ایک خو ش گواراستقبالیہ تقریب کے ساتھ ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے صبح کی خوش آئند تقریب کے بعد شام میں باضابطہ عشائیہ بھی سعودی ولی عہد کے وائٹ ہاؤس کے دورے میں شامل ہے۔ جبکہ اوول آفس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات اور پھروفود کے ہمراہ باضابطہ بات چیت بھی مصروفیات کا حصہ ہیں۔


شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ روایتی دورے اور اجلاس سے کہیں زیادہ ہے۔درحقیقت ہم سعودی عرب ، ولی عہد شہزادےکواعزاز دے رہے ہیں۔
اگرچہ اس دورے کو سرکاری دورے کے طور پر درجہ بند نہیں کیا جاسکتا کیونکہ سعودی عرب کے فرماں روامحمد بن سلمان کے 89 سالہ والد شاہ سلمان ہیں۔ تاہم ایم بی ایس بطور وزیر اعظم اور سربراہ حکومت کئی برسوں سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اور اندرون و بیرون ملک ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
منگل کے روز ہونے والاایم بی ایس کا وائٹ ہاؤس کا دورہ سات سال سے زائد عرصے کے بعد انکا پہلا دورہ ہوگا۔ جس سے صدر ٹرمپ نے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور اسکے لئےپرنس محمد بن سلمان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کے لئے کام کیا ہے ۔ امریکی صدرچاہتے ہیں کہ سعودی عرب بھی ابراہیمی معاہدوں کا حصہ بن کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کرے۔ جو سعودی پالیسی کے مطابق فلسطین کے دوریاستی حل کے بغیر تقریباً ناممکن ہے۔اس کے باوجود صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "مجھے امید ہے کہ سعودی عرب جلد ہی ابراہیم معاہدوں میں شامل ہونے جا رہا ہے۔”
توقع کی جارہی ہے کہ منگل کے دورے کے ساتھ ہی امریکہ ۔ سعودی عرب تعلقات میں ٹوٹ پھوٹ کی تمام علامات ختم ہو جائیں گی ۔اور دونوں ملک ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سفارتی اور دفاعی شعبوں میں نئی منزلوں کی جانب رواں ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے اس اہم دورے میں جہاں سعودی عرب کو جدید ایف ۔ 35طیاروں کی فروخت سمیت جدید میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ جبکہ سعودی عرب بدھ کے روز واشنگٹن میں ایک بڑی سرمایہ کاری کانفرنس بھی منعقد کرے گا۔
منگل کے اجلاسوں سے قبل تیاری کے لئے سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان ایک ہفتہ پہلے سے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ جہاں امریکی اور سعودی عہدیدار دفاع اور سیکیورٹی کے تعاون سے متعلق معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لئے کام کر رہے تھے ۔ وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اس دوران اپنے امریکی ہم منصب ہیگ سیتھ اور وزیر خارجہ روبیوسے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اگرچہ سعودی ولی عہداور ٹرمپ کے منگل کو دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔تاہم یہ دونوں ملکوں کے مابین ابتدائی مراحل میں زیر بحث معاہدے سے کم ہے۔ کیونکہ ایک باضابطہ معاہدے کے لئے کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ پھر سعودی عرب نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ایک ہی شرط ہے اور وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے ایک "قابل اعتبار” اور "ناقابل واپسی” راستہ ہے۔ امریکی عہدیدار منگل کے اجلاس کے دوران اس مسئلے پر بھی پیشرفت کے بارے میں پر امید ہیں۔

موضوعات : americacrownprincedonaldtrumpmuhamadbinslamantrumpwashingtondc
ShareSend

متعلقہ خبریں

25 years since the 911 attacks in the US; bitter memories of the world-changing tragedy remain fresh today.
تازہ ترین

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 25 سال مکمل، دنیا بدل دینے والے سانحے کی تلخ یادیں آج بھی تازہ

11 ستمبر , 2026
Trump rejected the Saudi Crown Prince's request for action against the Houthis.
تازہ ترین

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی

11 ستمبر , 2026
Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
آئی سی سی نے قومی بلے باز بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا

آئی سی سی نے قومی بلے باز بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا

یہ بھی پڑھیں

25 years since the 911 attacks in the US; bitter memories of the world-changing tragedy remain fresh today.

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 25 سال مکمل، دنیا بدل دینے والے سانحے کی تلخ یادیں آج بھی تازہ

11 ستمبر , 2026
Trump rejected the Saudi Crown Prince's request for action against the Houthis.

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی

11 ستمبر , 2026
27th day of Jamaat-e-Islami sit-ins; decision taken to intensify the movement.

جماعت اسلامی کے دھرنوں کا 27واں روز، تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

11 ستمبر , 2026
Sahiwal lawmakers meet Chief Minister Maryam Nawaz.

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

11 ستمبر , 2026
78th Death Anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔