آکلینڈ ( پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ ہائی کورٹ نے بھارت کی باسمتی چاول کی ملکیت اور ٹریڈ مارک کے حقوق کی درخواست مسترد کردی۔
چاول کے برآمدی شعبے کیلئے ایک اہم فروغ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک اہم قانونی فتح حاصل کی ہے، انڈیا نیوزی لینڈ ہائی کورٹ میں باسمتی چاول کی ملکیت اور ٹریڈ مارک کے حقوق سے متعلق کیس ہار گیا تھا۔
انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ہائی کورٹ نے زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کی جانب سے بھارتی باسمتی کے لیے سرٹیفیکیشن ٹریڈ مارک کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو بھی خارج کر دیا ہے۔
مسترد ہونے کے بعد، بھارتی اتھارٹی نے باسمتی چاول کی ملکیت اور ٹریڈ مارک کے حقوق کے لیے نیوزی لینڈ کی ہائی کورٹ میں اپیل کی۔ اب، نیوزی لینڈ کی ہائیکورٹ نے آئی پی او این زیڈ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، یہ حکم دیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے صارفین باسمتی کو ہندوستانی چاول کے ساتھ خصوصی طور پر منسلک نہیں کرتے ہیں۔







