راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے 16 نومبر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات اور تعاون کے مواقع پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل روابط، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان معدنیات کے خزانے پر بیٹھا ہے، تانبہ سونے سے بھی زیادہ اہم ہے، عالمی کان کنی کمپنی کے سربراہ رابرٹ فریڈلینڈ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔












