منگل , 17 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

موسمیاتی کانفرنس کی رپورٹنگ آسان نہیں، صحافیوں کو 48 گھنٹے تک نیند کے بغیر کام کرنا پڑا

1 دن پہلے
A A
Reporting on the climate conference is no easy task; journalists had to work for up to 48 hours without sleep.
Share on Facebookwhatsapp

انطالیہ(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی سالانہ موسمیاتی کانفرنس کی کوریج صحافیوں کے لیے ایک کڑا امتحان بن گئی ہے، جہاں طویل اوقاتِ کار، مسلسل مصروفیات، بھاری ٹریفک اور پیچیدہ سفارتی مذاکرات کے باعث بعض اوقات صحافیوں کو 48 گھنٹے تک مناسب نیند کے بغیر کام کرنا پڑا۔

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری موسمیاتی کانفرنس میں دنیا کے تقریباً تمام ممالک کے نمائندے شریک ہیں، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور معاہدوں پر اتفاقِ رائے کی کوششیں جاری ہیں۔ کانفرنس میں ہزاروں مندوبین کی شرکت، مصروف نظام الاوقات اور اجلاسوں کی بھرمار نے صحافیوں کے لیے رپورٹنگ کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے مطابق سب سے بڑا چیلنج پیچیدہ سفارتی مذاکرات اور ان کے نتائج کو عام قارئین کے لیے آسان زبان میں بیان کرنا ہے۔ صحافیوں کو وزرا، سفارت کاروں اور حکام کے پیچھے مسلسل بھاگنا پڑتا ہے، جبکہ پریس کانفرنسوں کی منسوخی، اجلاسوں میں تبدیلی اور اچانک پیش رفت سے باخبر رہنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

رپورٹنگ کے دوران نیند کی کمی، تھکاوٹ اور کھانے پینے کے معمولات متاثر ہونا معمول بن جاتا ہے۔ بعض صحافیوں کے مطابق مذاکرات آخری لمحات تک جاری رہتے ہیں اور کبھی کبھار دستیاب جگہ پر مختصر آرام کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا جے 10 سی لڑاکا طیارہ روسی ساختہ خطرناک میزائل سے لیس، پہلی بار منظرِ عام پر آگیا

صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ہونے والی موسمیاتی کانفرنسوں کے باوجود عالمی حدت کا مسئلہ برقرار ہے اور گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج بھی بڑھتا رہا ہے، تاہم ان اجلاسوں کے ذریعے ممالک کو ایک دوسرے کے سامنے جواب دہ بنانے اور فوسل ایندھن پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔

صحافیوں کا مؤقف ہے کہ ان کانفرنسوں کی رپورٹنگ محض اجلاسوں کی تفصیلات بیان کرنے کا نام نہیں، بلکہ اصل مقصد دنیا کو یہ سمجھانا ہے کہ موسمیاتی مذاکرات کے فیصلے عام لوگوں کی زندگیوں اور مستقبل پر کس طرح اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

موضوعات : climateconferencejournalist
ShareSend

متعلقہ خبریں

The world is in the grip of severe climate risk, powerful El Niño is likely to continue until February 2027
تازہ ترین

دنیا شدید موسمیاتی خطرے کی لپیٹ میں، طاقتور ال نینو فروری 2027 تک جاری رہنے کا امکان

9 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Big drop in gold and silver prices

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

17 نومبر , 2026
نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

17 نومبر , 2026
سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

17 نومبر , 2026
The system did not collapse; it was made to collapse. The system needs a political reset — Bilawal Bhutto Zardari.

سسٹم تباہ نہیں ہوا، تباہ کروایا گیا،سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

17 نومبر , 2026
Zahran Mamdani's anti-inflation rhetoric is popular during the US midterm elections

امریکا کے وسط مدتی انتخابات  کے دوران  ظہران ممدانی کا مہنگائی کے خلاف بیانیہ مقبول

17 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔