پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس میں بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، طبی مراکز اور لیبارٹریوں کا حساس ریکارڈ بھی خطرے میں پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے دوران طبی اداروں سے منسلک معلومات بھی لیک ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث لاکھوں شہریوں کی نجی اور حساس معلومات کی سلامتی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں آیا صوفیہ کے نیچے 1600 سال پرانی خفیہ سرنگیں دریافت
رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام نے ڈیٹا چوری کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ متاثرہ معلومات کی نوعیت، چوری شدہ ڈیٹا کی تفصیلات اور سائبر حملے کے دائرہ کار کا تعین کرنے کے لیے سکیورٹی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔












