پیر , 15 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتادی

11 مہینے پہلے
A A
ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتادی
Share on Facebookwhatsapp

ہرارے ( پاک ترک نیوز) جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا کا 400 رنز کا تاریخی ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوسرے دن کے اختتام پر سابق کپتان اور کمنٹیٹر شان پولاک سے گفتگو میں ملڈر نے کہا کہ برائن لارا ایک لیجنڈ ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کی اننگز کھیلی تھی، میں چاہتا تھا کہ یہ ریکارڈ انہی کے پاس رہے۔ اگر دوبارہ ایسا موقع ملا تب بھی میں یہی کروں گا۔
27 سالہ ویان ملڈر نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ اننگز بے حد خاص تھی، خوشی ہے کہ یہ ٹیم کے کام آئی۔ میں نے کوچ سے بات کی اور کہا کہ کچھ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس ہی رہنے چاہئیں، لارا کا ریکارڈ بھی ایسا ہی ہے۔
ملڈر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی ڈبل سنچری کا بھی خواب نہیں دیکھا تھا، ٹرپل سنچری تو بہت دور کی بات ہے۔
واضح رہے کہ بلاوایو میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 626 رنز 5 وکٹ کے نقصان پر ڈکلیئر کردی تھی۔
اننگز ڈکلیئر کرنے سے پہلے کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقا کی طرف سے کپتان ویان ملڈر 367 رنز اور کائلے ویریئن 42 رنز کے ساتھ کریز پر تھے، جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 626 رنز تھا۔
شائقین کو اس بات کا انتظار تھا کہ جنوبی افریقی کپتان جو 400 رنز سے صرف 33 رنز کی دوری پر تھے، برائن لارا کا 21 سال پرانا تاریخی ریکارڈ توڑ دیں گے مگر جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا جس کے باعث برائن لارا کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔
برائن لارا نے جب 2004 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 400 رنز بنائے تھے، شائقین منتظر تھے کہ آج شاید ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے مگر جنوبی افریقا نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

موضوعات : #brainlara#cricket#mulder#ptnurdu#testcricket
ShareSend

متعلقہ خبریں

Which player has which record (Test)
تازہ ترین

کس کھلاڑی کے پاس کونسا ریکارڈ؟(ٹیسٹ)

28 مئی , 2026
War in the Middle East, who is the new center of cricket
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں جنگ ،کرکٹ کا نیا مرکز کون؟

7 مارچ , 2026
روٹ اوربروک کی ریکارڈ پارٹنر شپ ، انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف جیت کے قریب
تازہ ترین

روٹ اوربروک کی ریکارڈ پارٹنر شپ ، انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف جیت کے قریب

4 اگست , 2025
آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی
اہم ترین 3

آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی

4 اگست , 2025
غار ثور تک جانے کیلئے مونو ریل منصوبے پر کام جاری
تازہ ترین

غار ثور تک جانے کیلئے مونو ریل منصوبے پر کام جاری

29 جولائی , 2025
سعودی عرب کا فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
تازہ ترین

سعودی عرب کا فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

29 جولائی , 2025
اگلی خبر
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں

21عمرہ کمپنیاں ناقص کارکردگی پر معطل

21عمرہ کمپنیاں ناقص کارکردگی پر معطل

14 جون , 2026
لاہور اور وسطی پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

لاہور اور وسطی پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

14 جون , 2026
معاہدے پر دستخط کا وقت قریب آ جانا تاریخی لمحہ ہے،بلاول بھٹو

معاہدے پر دستخط کا وقت قریب آ جانا تاریخی لمحہ ہے،بلاول بھٹو

14 جون , 2026
امریکا ،ایران ڈیل ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا

امریکا ،ایران ڈیل ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا

14 جون , 2026
بنوں ، مسجد میں فائرنگ ،4افراد جاں بحق

بنوں ، مسجد میں فائرنگ ،4افراد جاں بحق

14 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔