لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال بعد اکیڈمی میں مثبت تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید نے کرکٹ کی بہتری کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے، کھلاڑیوں کے لیے جدید انفراسٹرکچر اور سہولتوں کی فراہمی پر کام جاری ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہائی پرفارمنس سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈیڑھ سال بعد مثبت تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی، محسن نقوی
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ مستقبل میں پاکستان کو بہترین کھلاڑی میسر آسکیں۔












