اناطولیہ(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ترکیہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف دورۂ ترکیہ کے دوران اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 31 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔











