راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تیسرے روز کھانے کے وقفے تک 4وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنا لئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز لنکن ٹائیگرز نے کھانے کے وقفے تک 4وکٹوں کے نقصان پر221رنز بنا لئے ہیں ۔
سری لنکن ٹیم کی تیسرے روز کا آغاز 114رنز 3کھلاڑی آئوٹ سے کیا تھا ۔کمندرا مینڈس 58رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
قبل ازیںراولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا ئے تھے۔ مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 320 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز434رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 93،طیب عارف 57،عرفات منہاس 52،محمد طحہ نے 51جبکہ کپتان بابراعظم نے 50رنز بنائے تھے ۔
سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشنکا نے تین تین جبکہ کمارانے ایک وکٹ حاصل کی ۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جو لاہور میں ہونے تھا اسے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز 17نومبر سے ہو گا ۔












