واشنگٹن (پاک ترک نیوز )افغانستان میں دہشت گردی اور بدامنی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سخت ترین سفری انتباہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کو سفری خطرات کے حوالے سے لیول فور کی فہرست میں شامل رکھا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے قونصلر امور کے مطابق لیول فور سفری انتباہ کا بنیادی مقصد امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت افغانستان کا سفر کرنے سے روکنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی، خانہ جنگی، بدامنی، جرائم، اغوا اور غیر قانونی حراست کے سنگین خطرات بدستور موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کی حوالگی کا معاملہ، بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کشیدگی برقرار
انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو ہنگامی قونصلر امداد فراہم کرنا بھی ممکن نہیں۔
امریکی حکام کے مطابق افغانستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہے جنہیں امریکی شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔












