بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 کے 10 لاکھ سے زائد پرزے غائب

1 دن پہلے
A A
Over a million parts missing from America’s state-of-the-art F-35 fighter jets
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیاروں میں شمار ہونے والے امریکی ایف 35 پروگرام میں ایک بڑا انتظامی بحران سامنے آگیا، ایک ملین سے زائد اضافی پرزے غائب ہیں، جبکہ 85 ملین ڈالر مالیت کا سامان برسوں گزرنے کے باوجود تلاش نہیں کیا جا سکا۔

امریکی سرکاری آڈٹ ادارے گورنمنٹ اکاؤنٹیبلٹی آفس، جی اے او کی 9 نومبر کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون دنیا بھر میں موجود ایف 35 کے تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ اسپیئر پارٹس کا مکمل ریکارڈ برقرار رکھنے میں ناکام ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 31 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دستیاب ریکارڈ بھی نامکمل، غیر درست اور پرانا ہے، جس کے باعث حکام کو یہ معلوم نہیں کہ کون سا پرزہ کہاں موجود ہے، کہاں منتقل ہوا اور کہاں استعمال ہو چکا ہے۔

یہ مسئلہ نیا نہیں۔۔۔ مئی 2023 میں بھی امریکی آڈٹ ادارے نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران 10 لاکھ سے زائد ایف 35 اسپیئر پارٹس غائب ہوئے، جن کی مالیت 85 ملین ڈالر تھی۔۔۔ حیران کن طور پر مارچ 2026 تک بھی یہ پرزے تلاش نہیں کیے جا سکے۔

ایف 35 پروگرام کے تحت امریکی فضائیہ، بحریہ، میرین کور اور متعدد اتحادی ممالک مشترکہ طور پر اسپیئر پارٹس استعمال کرتے ہیں۔۔۔ ان میں انجن، ٹائر، تکنیکی آلات، بولٹس اور دیگر اہم پرزے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف 35 بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اور انجن تیار کرنے والی کمپنی پراٹ اینڈ وٹنی کے سپلائی چین سسٹمز امریکی محکمہ دفاع کے مرکزی لاجسٹک نظام سے براہ راست منسلک نہیں۔۔۔ بعض معلومات ہر تین ماہ بعد اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، جس کے باعث پرزوں کی نقل و حرکت کا بروقت پتا نہیں چل پاتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

جی اے او کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے 2020 سے 2025 تک پرزوں کی فزیکل گنتی پر کم از کم 17 ملین ڈالر خرچ کیے، لیکن اس کے باوجود انوینٹری کا نظام قابلِ اعتماد ثابت نہیں ہو سکا۔

رپورٹ میں پینٹاگون کو پرزوں کے نقصان کی نگرانی، متعلقہ افسران کی تربیت اور ریکارڈنگ کا جدید نظام متعارف کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایف 35 جوائنٹ پروگرام آفس نے آڈٹ رپورٹ کی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی کمپنیوں کے نظام کو براہ راست منسلک کرنے اور پرزوں کی حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ستمبر 2026 میں بھی ایف 35 کے حساس پرزوں کی ایک کھیپ آسٹریلیا سے امریکا مرمت کے لیے بھیجی گئی، لیکن مبینہ طور پر ہانگ کانگ پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔۔۔ اس کھیپ میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے متعلق حساس پرزے بھی شامل تھے۔

موضوعات : f35jetmissingspareparts
ShareSend

متعلقہ خبریں

After 20 years, the remains of a 4-year-old child who went missing in the 2005 earthquake have been found.
تازہ ترین

20 سال بعد 2005ء کے زلزلے میں لاپتہ 4 سالہ بچے کی باقیات مل گئیں

15 جولائی , 2026
اگلی خبر
Prime Minister Shehbaz Sharif will depart for a visit to Türkiye today.

وزیراعظم شہباز شریف آج سے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

Dangerous killer returns after 32 years

32سال بعد خطرناک قاتل کی پھر واپسی

11 نومبر , 2026
British Navy plans to test flight of advanced unmanned jet from aircraft carrier

برطانوی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز سے جدید بغیر پائلٹ جیٹ طیارے کی آزمائشی پرواز کا منصوبہ

11 نومبر , 2026
Britain decides on measures to protect F-35B fighter jets from rust.

برطانیہ کا ایف 35 بی لڑاکا طیاروں کو زنگ سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ

11 نومبر , 2026
New US Air Force training initiative B-1B Lancer bomber pilots will now fly HondaJets.

امریکی فضائیہ کا نیا تربیتی منصوبہ، بی ون بی لانسر بمبار طیاروں کے پائلٹس اب ہونڈا جیٹ اڑائیں گے

11 نومبر , 2026
Amazon introduces a flying drone and an autonomous security robot for monitoring homes and business premises.

ایمیزون کا گھروں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کے لیے اڑنے والا ڈرون اور خودکار سکیورٹی روبوٹ متعارف

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔