پیر , 9 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گوگل، مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کا ویب سائٹس کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدام

5 گھنٹے پہلے
A A
گوگل، مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کا ویب سائٹس کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدام
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنیوں گوگل، مائیکروسافٹ، اوپن اے آئی اور اینتھروپک نے ویب سائٹس کے مواد کو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت میں استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مشترکہ طریقہ کار اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ویب سائٹس مالکان ایک مخصوص ہدایت کے ذریعے واضح کرسکیں گے کہ آیا وہ اپنی ویب سائٹس کا مواد مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔

اس سے قبل ویب سائٹس مالکان کو ہر کمپنی کے ویب کرالر کے لیے الگ الگ ہدایات درج کرنا پڑتی تھیں، تاہم نئے طریقہ کار کے تحت ایک ہی ہدایت تمام شریک کمپنیوں کے لیے قابل قبول ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اینتھروپک نے اس نظام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، جبکہ اوپن اے آئی آئندہ چند ماہ میں اسے اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مائیکروسافٹ یکم فروری 2027 سے اس پر عمل درآمد شروع کرے گی، جبکہ گوگل نے 2027 کا ہدف مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب میٹا نے اس اقدام کی حمایت تو کی ہے، تاہم تاحال اس پر عمل درآمد کا باضابطہ وعدہ نہیں کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار ویب سائٹس کو مکمل طور پر ڈیٹا چوری یا خودکار رسائی سے محفوظ نہیں بنائے گا، بلکہ صرف یہ ظاہر کرے گا کہ ویب سائٹ کا مواد مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

اس نظام کے تحت ویب کرالر ویب سائٹ کا مواد حاصل کرنا جاری رکھ سکیں گے، جبکہ پہلے سے جمع کیے گئے ڈیٹا پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ طریقہ کار فی الحال انٹرنیٹ انجینئرنگ ٹاسک فورس کا باضابطہ منظور شدہ معیار بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 7 افراد ہلاک، 112 زخمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ویب سائٹس کے مواد پر مالکان کے اختیار کو تسلیم کرنے کی جانب پیش رفت ہے، تاہم اس کی کامیابی کا انحصار بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے رضاکارانہ عمل درآمد پر ہوگا۔

موضوعات : googlemicrosoftOpenAI
ShareSend

متعلقہ خبریں

Microsoft introduces Copilot AI agent system
تازہ ترین

مائیکروسافٹ کا کوپائلٹ اے آئی ایجنٹس نظام متعارف

30 اکتوبر , 2026
New updates for October 2026 released for Android users; significant changes in AI, security, and gaming.
تازہ ترین

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اکتوبر 2026 کی نئی اپ ڈیٹس جاری، اے آئی، سکیورٹی اور گیمنگ میں اہم تبدیلیاں

27 اکتوبر , 2026
برطانیہ میں گوگل کلاؤڈ سروس متاثر، بینکنگ اور ڈلیوری نظام میں خلل
تازہ ترین

برطانیہ میں گوگل کلاؤڈ سروس متاثر، بینکنگ اور ڈلیوری نظام میں خلل

20 اکتوبر , 2026
Microsoft announces up to 20% increase in Windows 11 speed
تازہ ترین

مائیکرو سافٹ کا  ونڈوز 11 کی رفتار میں 20 فیصد تک اضافے کا اعلان

17 اکتوبر , 2026
Google introduces new experimental tool to make games easier with the help of AI
تازہ ترین

اے آئی کی مدد سے گیم بنانا آسان، گوگل کا نیا تجرباتی ٹول متعارف

8 اکتوبر , 2026
OpenAI has halted the release of its new artificial intelligence model, Astra 6.1.
تازہ ترین

اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے نئے ماڈل آسٹرا 6.1کا اجرا روک دیا

29 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Good news for Harry Potter fans two new books by J.K. Rowling will be published in 2027.

ہیری پوٹر کے مداحوں کے لیے خوشخبری، جے کے رولنگ کی دو نئی کتابیں 2027 میں شائع ہوں گی

یہ بھی پڑھیں

Somalia has declared the plan to establish an Israeli embassy in Somaliland illegal.

صومالیہ نے صومالی لینڈ میں اسرائیلی سفارت خانہ قائم کرنے کا منصوبہ غیر قانونی قراردیدیا

9 نومبر , 2026
Tent Pegging World Cup 2026 National Team Departs for Jordan

ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2026، قومی ٹیم اردن روانہ

9 نومبر , 2026
Ball-tampering scandal David Warner also speaks out following Usman Khawaja's revelations

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: عثمان خواجہ کے انکشافات کے بعد ڈیوڈ وارنر بھی بول پڑے

9 نومبر , 2026
Karachi Significant progress in the investigation into the murder of former SHO Javed Abro

کراچی: سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

9 نومبر , 2026
Lahore Two people killed in a shooting in the Hair area; incident linked to a long-standing enmity.

لاہور: ہیئر کے علاقے میں فائرنگ، دیرینہ دشمنی پر 2افراد قتل

9 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔