لندن(پاک ترک نیوز )برطانیہ میں گوگل کلاؤڈ کی سروس متاثر ہونے کے باعث متعدد اداروں کا آن لائن نظام متاثر ہوگیا، جبکہ بینکوں اور ڈلیوری کمپنیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاؤڈ سروس میں تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کو آن لائن رقم منتقل کرنے اور ادائیگیاں کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ کئی بینکوں کی متعدد سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل کی تکنیکی ٹیم سروس بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس خرابی کے باعث متعدد یورپی ممالک میں بھی آن لائن سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔












