لاہور(پاک ترک نیوز ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔












