کراچی ( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ کی ایک فرنچائز کی جانب سے وسیم اکرم کو مینٹورشپ کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کے پیش نظر یہ پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وسیم اکرم نے بھی لیگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔یوں سابق قومی کپتان نے افغانستان پریمیئر لیگ کی فرنچائز کی جانب سے ملنے والی پیشکش مسترد کرتے ہوئے پی سی بی کی پالیسی کے مطابق چلنے کو ترجیح دی۔







