استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی زرعی پیداوار ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ سال 2024 میں زرعی آمدن 7 فیصد اضافے کے ساتھ 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جس نے ملک کو دنیا کے اوپر کے سات ممالک میں شامل کر دیا ہے۔
اس بات کا انکشاف ترکیہ کے وزیر زراعت اور جنگلات ابراہیم یومکلی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری زرعی آمدن جو 2023 میں 68.9 ارب ڈالر تھی وہ 2024 میں 7 فیصد بڑھ کر 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں ہم دنیا کے ٹاپ سات زرعی ممالک میں شاملہو گئے ہیں۔ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ہماری زرعی پیداوار سے آمدن 2023 میں 68.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو ایک سال میں 7 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کے ساتھ ہم عالمی سطح پر ٹاپ سات ممالک میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہپہلی بار ہے کہ ہمارا ملک زراعت کے شعبے کی آمدن میں 70 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر گیا ہے۔ وزیر زراعت نے اس ضمن میں ملک بھر کے کسانوں ، زمینداروں اور زراعت کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے اس کامیابی میں حصہ ڈالاہے۔












