لاہور(پاک ترک نیوز ) جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔
نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تعینات کیا گیا تھا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 2032 میں ریٹائر ہونا تھا۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ان کا سینیارٹی نمبر دسواں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور ہائیکورٹ میں چار ماہ اور 10 روز تک جج کے فرائض انجام دیتے رہے۔









