اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین ایگزیکٹو زاہد شریف اور صدر پاس عمران وسیم بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند کے نیچے چھپی پراسرار دنیا،ناسا کو خفیہ برف اور انسانی اڈے کی تلاش
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔












