ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس کی ازسرِنو تحقیقات شروع، اعلیٰ سطحی کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ

1 دن پہلے
A A
Fresh investigation into the Hina Javed murder case begins; high-level committee visits the crime scene.
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی راولپنڈی پہنچ گئی ہے، جہاں کمیٹی آج مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مقتولہ کے اہل خانہ کو ملاقات سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ اور ڈی آئی جی لاہور شعیب خرم شامل ہیں۔اعلیٰ سطحی کمیٹی نے حنا جاوید قتل کیس کی ازسرِنو تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں سہیل ظفر چٹھہ نے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا شدید موسمیاتی خطرے کی لپیٹ میں، طاقتور ال نینو فروری 2027 تک جاری رہنے کا امکان

تحقیقاتی ٹیم نے لال کرتی میں واقع اس اپارٹمنٹ کا معائنہ کیا جہاں حنا جاوید کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود تفتیشی ٹیم نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کو اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیشی حکام سے مختلف اہم سوالات بھی کیے۔ذرائع کے مطابق مقتولہ کے اہل خانہ نے راولپنڈی پولیس کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔ ان تحفظات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔حنا جاوید قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی ازسرِنو تحقیقات سے کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ کے تحفظات بھی سنے جائیں گے۔

موضوعات : commetteehinajaved
ShareSend

متعلقہ خبریں

Fazlur Rehman sets condition for empowering negotiation committees
تازہ ترین

فضل الرحمان نے مذاکراتی کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کی شرط رکھ دی

9 اکتوبر , 2026
Hina Javed murder case, Punjab government formed a high level committee
تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس، پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

29 ستمبر , 2026
Hina Javed Murder Case Family expresses lack of confidence regarding alleged tampering with the investigation and evidence.
پاکستان

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا تفتیش اور شواہد میں مبینہ ٹیمپرنگ پر عدم اعتماد

13 ستمبر , 2026
Technical committee formed to examine dilapidated trees in Lahore
تازہ ترین

لاہور میں خستہ حال درختوں کی جانچ کیلئے تکنیکی کمیٹی تشکیل

13 جولائی , 2026
اگلی خبر
Production begins on new DC films, ranging from Batman to Wonder Woman.

بیٹ مین سے ونڈر وومن تک، ڈی سی کی نئی فلموں کی تیاری شروع

یہ بھی پڑھیں

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz issues a major directive to provide affordable flour and wheat to the public.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کو سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کابڑا حکم

10 اکتوبر , 2026
Several leaders, including party chief Abhijit Dapke—who is as insignificant as a cockroach—have been arrested.

کاکروج جتنا پارٹی کے سربراہ ابھجیت دپکے سمیت متعدد رہنما گرفتار

10 اکتوبر , 2026
Pakistan's prisons are holding prisoners well beyond their capacity. Human Rights Commission report.

پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ

10 اکتوبر , 2026
Maaz Sadaqat follows in Saim Ayub's footsteps; 'No-Look Six' video goes viral.

معاذ صداقت بھی صائم ایوب کے نقش قدم پر ،نو لک سکس کی وڈیو وائرل

10 اکتوبر , 2026
پاکستان ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل، عالمی بینک کی رپورٹ

پاکستان ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل، عالمی بینک کی رپورٹ

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔