ہفتہ , 2 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 269 پر ڈھیر، پاکستان کو 109 رنز کی برتری

7 مہینے پہلے
A A
لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 269 پر ڈھیر، پاکستان کو 109 رنز کی برتری
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں آج مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 216 رنز 6 آؤٹ کیساتھ آگے بڑھائی۔
آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے سکور 378 رنز کو اتارنے کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔
دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوگئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔
ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کگیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل دوسرے روز میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔
سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کیں، کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کپتان ایڈن مارکرم اور ریان رکلٹن نے کیا تاہم ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی سکور پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ 80 کے مجموعی سکور پر گری جب ویان مولڈر 17 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ریان رکلٹن 71 رنز ، ٹرسٹان سٹبس 8، کائل ویرین 2، ڈیوالڈ بریوس بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹونی ڈی زورزی 81 اور سین متھوسمی 6 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا مگر پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو پر آؤٹ کیا۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
سابق کپتان بابراعظم صرف 23 رنز ہی بنا سکے جبکہ سعود شکیل نے کھاتہ کھولے بغیر پویلین کی راہ لی، جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2، کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہ کر سکے، ساجد خان وائرل فلو سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں شامل ہو گئے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سٹیڈیم نیا بنا ہے معلوم نہیں یہاں ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا، ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے، ہمارے پاس 2 سپنرز ہیں جو طویل اوورز کرا سکتے ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 2 اہم پلیئرز نہیں کھیل رہے جن کی کمی محسوس ہو گی، ہم ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیل چکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن زیادہ چیلجنگ نہیں ہو گی۔
شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرم (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

موضوعات : abdullahshafiqbabarazamlahorematchqaddafistaduim
ShareSend

متعلقہ خبریں

Who won the PSL in history
تازہ ترین

پی ایس ایل کی تاریخ کب کون جیتا؟

2 مئی , 2026
نہ قطار ،نہ انتظار ،جہاز سے اتر کر سامان لینے کی جھنجھٹ بھی ختم
پاکستان

نہ قطار ،نہ انتظار ،جہاز سے اتر کر سامان لینے کی جھنجھٹ بھی ختم

29 اپریل , 2026
Murder of 3 children in Lahore, accused to be presented in court today
تازہ ترین

لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

29 اپریل , 2026
پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم کا ایک اور کارنامہ
تازہ ترین

پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم کا ایک اور کارنامہ

28 اپریل , 2026
Today is a rest day in PSL, Islamabad and Peshawar Zalmi will face each other tomorrow
تازہ ترین

پی ایس ایل میں آج آرام کا دن ،کل اسلام آباد اور پشاور زلمی مد مقابل

27 اپریل , 2026
لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کا دوست بھی گرفتار
پاکستان

لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کا دوست بھی گرفتار

25 اپریل , 2026
اگلی خبر
فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی بنیادی اہمیت کی حامل ہے: وزیراعظم

فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی بنیادی اہمیت کی حامل ہے: وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی سر کر لی

ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی سر کر لی

2 مئی , 2026
پاک ،زمبابوے ویمنز سیریز کا آغاز چار مئی کو ہو گا

پاک ،زمبابوے ویمنز سیریز کا آغاز چار مئی کو ہو گا

2 مئی , 2026
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

2 مئی , 2026
افغانستان کےساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں،دفتر خارجہ

افغانستان کےساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں،دفتر خارجہ

2 مئی , 2026
امریکی شہریوں کی اکثریت ایران جنگ کی مخالف

امریکی شہریوں کی اکثریت ایران جنگ کی مخالف

2 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔