جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ترکیہ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری

2 گھنٹے پہلے
A A
Preparations underway to present the Makkah Joint Defense Agreement to the Turkish Parliament.
Share on Facebookwhatsapp

استنبول (پاک ترک نیوز )ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ منظوری کے لیے ترکیہ کی پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

معاہدہ رواں سال 7 اگست کو طے پایا تھا، جبکہ پارلیمانی منظوری کے بعد ترکیہ معاہدے کی باضابطہ توثیق کا عمل آگے بڑھا سکے گا۔

پارلیمنٹ میں منظوری کا مرحلہ 5 اکتوبر کو ریاض میں ہونے والے اتحاد کی تزویراتی، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، وزیر دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بائرک تاروغلو نے سعودی عرب اور پاکستان کے متعلقہ حکام کے ساتھ شرکت کی۔

تینوں ممالک نے سعودی عرب میں فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم یہ تعیناتی طے شدہ انتظامات اور ہر ملک کے قومی قوانین کے تحت ہوگی۔

مشترکہ اعلامیے میں فوجیوں کی تعداد، استعمال ہونے والے دفاعی سازوسامان یا تعیناتی کی حتمی مدت کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایف بی آر کا دیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کو بڑا ریلیف

اتحادی ممالک نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور سعودی شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر جاری حملوں کی مذمت بھی کی۔ تینوں ممالک نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے

دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کے معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کا کام آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

اجلاس میں ریٹائرڈ پاکستانی لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو تین سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

اس سے قبل 31 اگست کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں تینوں ممالک نے سعودی عرب میں اتحاد کا سیکریٹریٹ قائم کرنے اور دفاعی ٹیکنالوجی و مشترکہ پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ ہاکان فیدان کے مطابق ریاض اجلاس میں یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے پرامن انداز میں حل کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا، جبکہ انہوں نے سعودی عرب کے مؤقف کو تعمیری قرار دیا۔

موضوعات : defence agreementmakkahturkish parliament
ShareSend

متعلقہ خبریں

OIC congratulates Saudi Arabia, Pakistan and Turkey on Mecca Defense Agreement
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ، او آئی سی کی سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کو مبارکباد

8 اگست , 2026
اگلی خبر
Google introduces new experimental tool to make games easier with the help of AI

اے آئی کی مدد سے گیم بنانا آسان، گوگل کا نیا تجرباتی ٹول متعارف

یہ بھی پڑھیں

Despite 13 years in power, PTI could not prove its performance in Khyber Pakhtunkhwa, criticizes Amir Muqam

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی کارکردگی ثابت نہ کرسکی، امیر مقام کی تنقید

8 اکتوبر , 2026
Google introduces new experimental tool to make games easier with the help of AI

اے آئی کی مدد سے گیم بنانا آسان، گوگل کا نیا تجرباتی ٹول متعارف

8 اکتوبر , 2026
Preparations underway to present the Makkah Joint Defense Agreement to the Turkish Parliament.

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ترکیہ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری

8 اکتوبر , 2026
FBR provides big relief to those who file late returns

ایف بی آر کا دیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کو بڑا ریلیف

8 اکتوبر , 2026
Efforts to schedule the hearing for Bushra Bibi's sentence suspension plea at an early date.

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کوششیں

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔