نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ہرمن پریت کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیادت چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، اس سے کئی سالوں کی یادیں اور جذبات وابستہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے جائزہ اجلاس کے بعد ہرمن پریت کور نے قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی جاری
ہرمن پریت کور کی جگہ سمرتی مندھانا کو بھارتی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارت نے حال ہی میں ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ بھی جیتا تھا۔قیادت چھوڑنے کے باوجود ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔












