راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا،دہشت گرد کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں آپریشن کیا۔ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن اسٹیج کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 29 ستمبر کی رات کو بھارتی آرمی کی کور نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی۔ بھارتی کور نے دعوی کیا کہ ایک دہشتگرد مارا گیا اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے۔ دہشتگرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جارہا ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات کا دعویٰ کیا۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا آصف فوجی کے نام پر کئی دہشت گردی کی کارروائیوں کی فہرست سامنے لائی گئی ، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے ہے
ترجمان پاک فوج نے کہا پہلگام پلواما کی طرز پر ایک فالس فلیگ اسٹوری گھڑی گئی،بھارتی نیوز ایجنسی نے مارے گئے دہشت گرد کی تصویر بھی جاری کی ،بھارتی حکومت نےآصف عرف موسیٰ فوجی کا نام دے کر اسے لشکر طیبہ کا کمانڈر بنا دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس ایس جی کے حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔محمد آصف نے کہا کل دوستوں کے فون آئے کہ بھارتی فوج نے مجھے مار دیا ہے،مجھے حیرت ہوئی کہ اپنے گھر پر ہوں تو مجھے کیسے بھارتی فوجیوں نے شہید کر دیا۔میں دو ہزار تیئس میں ایس ایس جی سے ریٹائر ہوا۔بھارت نے میرے ملک پر غلط الزام لگایا












