راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاک فوج کی طرف سے افغانستان میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں فتنہ الخوارج کے بائیس دہشت گرد ہلاک کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے لاحق ہے،افغانستان کا دہشت گردی کا مرکز بنے رہنا پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا معاملہ بہت جلد کسی نہ کسی طرح ختم ہو جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کے لیے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ اولین ترجیح ہے۔ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزارت اطلاعات نے کہا غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن غضب لِلحق پوری رفتار سے جاری رہے گا۔ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔












