تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے سات روزہ منصوبے پر امریکا کا جواب موصول ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی اور ان کی ٹیم نے منگل کی شب دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی، جہاں ایرانی تجاویز پر امریکی جواب ان کے حوالے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امریکی جواب لے کر ایران واپس جائیں گے، جہاں وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ امریکی مؤقف اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قطری ثالثی میں ایران، امریکہ مذاکرات بے نتیجہ، کشیدگی برقرار
معاملے سے باخبر ایک عہدیدار کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بنیادی اختلاف سات روزہ منصوبے پر نہیں بلکہ اقدامات کی ترتیب پر ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ کے خاتمے کے لیے سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اگر امریکا ایران کی جانب سے پیش کی گئی بعض شرائط پوری کردے تو ایران سات روز کے اندر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔












