اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان شہید

6 مہینے پہلے
A A
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان شہید
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 11 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ گروہ بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت سمیت 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، شہید ہونے والے دیگر 9 جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر شامل ہیں، اس کے علاوہ لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دیگر خوارجیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے سکیورٹی آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرات مند سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اورکزئی میں 19 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجرطیب اور 9 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے 2 جوانوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں نے قیمتی جانیں نچھاور کر کے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم ہمیشہ ان قربانیوں کی مقروض رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہداء نے اپنے لہو سے وطن سے محبت اور وفا کی تاریخ رقم کی، شہداء کے خون کا ہر قطرہ دہشتگردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے، قوم شہداء کے بہادر خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا، حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ نے کارروائی میں 19 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ان شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے شہادتوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ شہدا کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

موضوعات : khyberpkrawalpindisecurityforcesterrarist
ShareSend

متعلقہ خبریں

Travel from Lahore to Rawalpindi in 2 and a half hours
تازہ ترین

لاہور سے راولپنڈی کا سفر سوا 2گھنٹے میں

17 اپریل , 2026
Another motorway project in Pakistan, through which areas will the new road pass
تازہ ترین

پاکستان میں ایک اور موٹر وے کا منصوبہ ،کون کون سے علاقوں سے نئی سڑک گزرے گی؟

11 اپریل , 2026
Rawalpindi's fourth consecutive defeat in PSL XI
تازہ ترین

پی ایس ایل الیون میں راولپنڈیز کو مسلسل چوتھی شکست

7 اپریل , 2026
Security forces kill 3 terrorists in Tirah Valley
تازہ ترین

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

6 اپریل , 2026
Decision to completely shut down mining operations in Khyber Pakhtunkhwa during rains
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران کانوں میں کام مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

6 اپریل , 2026
Major security forces operation kills 8 foreigners in North Waziristan
تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، شمالی وزیرستان میں 8 خارجی ہلاک

2 اپریل , 2026
اگلی خبر
اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں

اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

19 اپریل , 2026
آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔