منگل , 22 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

6فٹ زمین کے لیے بھی جنگ، شہر خاموشاں کا خوفناک بحران

1 دن پہلے
A A
A battle even for six feet of land: the alarming crisis facing the city of the silent.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) یہ وہ شہر ہے جہاں کوئی شور نہیں ہوتا۔۔۔نہ بازار، نہ ٹریفک، نہ آوازیں۔۔۔صرف قبریں ہیں، خاموشی ہے اور انسان کی آخری منزل!لیکن سوال یہ ہے کہ جس شہرِ خاموشاں کو شہریوں کے لیے باعزت اور منظم تدفین کی مثال بنانا تھا، کیا وہ خود خاموشی کی نذر ہوگیا؟چند سال پہلے پنجاب میں ایک ایسا منصوبہ شروع کیا گیا جس کا مقصد تھا کہ کسی گھر میں موت آئے تو لواحقین کو میت کے غسل، کفن، جنازے اور تدفین کے لیے دربدر نہ ہونا پڑے۔

شہرِ خاموشاں میں میت کی منتقلی، غسل، جنازہ گاہ، وضو خانے، انتظار گاہ اور دیگر سہولتیں ایک ہی جگہ فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔لاہور کے سندر روڈ رائے ونڈ ماڈل قبرستان میں ایک لاکھ نہیں بلکہ 127 کنال اراضی پر 12 ہزار سے زائد قبروں کی گنجائش رکھی گئی تھی، جبکہ ایمبولینس کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔لیکن وقت گزرتا گیا۔۔۔منصوبے پھیلنے کے بجائے کئی جگہوں پر سہولتوں اور انتظامی نظام کے سوالات اٹھنے لگے۔سب سے بڑا سوال لاہور میں لاوارث میتوں کی تدفین کا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہرِ خاموشاں کا منصوبہ ایک منظم حل کے طور پر سامنے آیا تھا، مگر بعد میں لاوارث میتوں کی تدفین کے لیے دیگر جگہوں کا سہارا لینا پڑا۔سگیاں کے قریب ایک نجی زمین پر بھی لاوارث میتوں کی تدفین کی جا رہی ہے، جہاں رپورٹ کے مطابق 1500 سے زائد میتیں دفن کی جا چکی ہیں۔یعنی سوال صرف قبر کا نہیں۔۔۔سوال اس انسان کا ہے جس کے مرنے کے بعد بھی کوئی اسے پہچاننے والا موجود نہیں!

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر رضوان کی میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد

اور معاملہ صرف لاہور تک محدود نہیں۔پنجاب کے بعض اضلاع میں شہرِ خاموشاں کے منصوبوں کے غیر فعال ہونے کی شکایات سامنے آ چکی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق فنڈز کی عدم فراہمی اور انتظامی توجہ میں کمی کے باعث بعض ماڈل قبرستان متاثر ہوئے، جبکہ وہاں تعینات عملے کو بھی دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔زندگی میں انسان گھر، زمین اور سہولتوں کی تلاش میں بھاگتا رہتا ہے۔۔۔

لیکن آخرکار منزل صرف چھ فٹ زمین بنتی ہے۔سوال یہ ہے کہ اگر اس آخری منزل کو بھی منظم، باوقار اور محفوظ نہ بنایا جاسکے تو پھر ایک شہری ریاست سے کیا توقع رکھے؟شہرِ خاموشاں صرف قبروں کا نام نہیں۔۔۔یہ زندہ معاشرے کی اس ذمہ داری کا امتحان ہے کہ وہ اپنے مُردوں کو بھی کس قدر عزت دیتا ہے۔

موضوعات : Graveyardlahorerates
ShareSend

متعلقہ خبریں

Lahore High Court reserves verdict on petition against Aleema Khan's detention.
اہم ترین 2

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

22 ستمبر , 2026
Lahore High Court's important decision Fulfilling legal requirements is mandatory for auctioning joint property
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار

19 ستمبر , 2026
Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.
تازہ ترین

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

18 ستمبر , 2026
Lahore High Court's major ruling Fine of Rs 300,000 upheld against an individual practicing allopathic medicine without authorization.
تازہ ترین

غیر مجاز ایلوپیتھک علاج کرنے والے شخص پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اہم ترین 3

خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ

ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026
What impact will oil prices rising above $100 have on Pakistan

تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر پاکستان پر کیا اثر پڑے گا؟

22 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

22 ستمبر , 2026
نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ

نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔