پشاور ( پاک ترک نیوز) پشاور کے نواحی علاقے رحمان بابا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کے زیرِ حراست اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس نے گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جنہیں آج جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو جائے وقوعہ کی جانب لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیرِ حراست چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلحے کے زور پر اپنی ہمسایہ خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔












