جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حکومت اور پیپلز پارٹی میں پسِ پردہ رابطے تیز، اسپیکر ایاز صادق ڈیڈ لاک ختم کرانے میں کامیاب

2 گھنٹے پہلے
A A
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطے جاری ہیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دے دیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی مثبت جواب سامنے آیا ہے اور قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب قومی اسمبلی کا اجلاس اکتوبر کے آغاز میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے پیپلز پارٹی سے ہونے والے مذاکرات اور رابطوں پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض آئینی عہدوں میں تبدیلی کا معاملہ بھی فی الحال موخر کردیا گیا ہے، جبکہ حکومت بلوچستان کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ بلوچستان حکومت میں فوری تبدیلی نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امام الحق اور محمد رضوان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں پیشی

اسپیکر ایاز صادق کا حالیہ دورہ بھی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں کی جانب سے بھی اسپیکر ایاز صادق کی مفاہمتی اور مذاکراتی کوششوں کی مکمل حمایت کی جا رہی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی اسپیکر ایاز صادق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر نے سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے حکومت اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق اب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کرانے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں، جس کے بعد حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات مزید آگے بڑھنے کی توقع ہے۔ئی

ShareSend

متعلقہ خبریں

A banana worth $6 million
تازہ ترین

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ
تازہ ترین

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا
تازہ ترین

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
تازہ ترین

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

10 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
علی پرویز ملک آج وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کرینگے
پاکستان

علی پرویز ملک آج وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کرینگے

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

10 ستمبر , 2026

حکومت اور پیپلز پارٹی میں پسِ پردہ رابطے تیز، اسپیکر ایاز صادق ڈیڈ لاک ختم کرانے میں کامیاب

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In