بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

1 گھنٹہ پہلے
A A
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
Share on Facebookwhatsapp

ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز نے جنگ کا انداز بدل دیا ہے۔۔۔اب چھوٹے اور سستے ڈرونز کے جھنڈ بھی بڑے سے بڑے دفاعی نظام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔۔۔ایسے میں پاکستان ایئر فورس نے بھی ڈرونز کے خلاف دفاع مضبوط کرنے کے لیے تہہ در تہہ فضائی دفاعی نظام میدان میں اتار دیا ہے۔۔۔چین کے میزائل اور ترکیہ کی جدید خودکار توپیں۔۔۔ آخر یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟ دیکھیے یہ رپورٹ۔۔۔

فضا میں منڈلاتا ایک چھوٹا سا ڈرون۔۔۔لیکن خطرہ کتنا بڑا۔۔۔ اس کا اندازہ حالیہ جنگوں نے دنیا کی افواج کو بخوبی کرا دیا ہے۔اب پاکستان نے بھی ایسے فضائی خطرات کے خلاف اپنے دفاع کو نئی شکل دے دی ہے۔۔۔ایک نہیں۔۔۔ دو نہیں۔۔۔ بلکہ کئی تہوں پر مشتمل دفاعی حصار!پاکستان ایئر فورس کی جاری کردہ ویڈیو میں تین اہم نظام نمایاں کیے گئے ہیں۔۔۔چین کا ایچ کیو-17 اے ای۔۔۔ترکیہ کا کورکُٹ 35 ملی میٹر۔۔۔اور ساہن 40 ملی میٹر کاؤنٹر ڈرون سسٹم!

سب سے باہر دفاعی تہہ سنبھالتا ہے چینی ساختہ ایچ کیو-17 اے ای۔۔۔جو تقریباً 15 کلومیٹر تک مختلف فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر کوئی ڈرون اس حصار کو توڑ دے۔۔۔تو اگلی دفاعی لائن سنبھالتی ہے ترک ساختہ کورکُٹ۔۔۔دو 35 ملی میٹر خودکار توپیں۔۔۔اور ایسا قابلِ پروگرام گولہ بارود جو فضا میں پھٹ کر ڈرون کے راستے میں تباہ کن ٹکڑوں کا بادل بنا دیتا ہے۔

اور اگر کوئی انتہائی چھوٹا ڈرون پھر بھی بچ نکلے۔۔۔تو آخری دفاعی حصار ہے ساہن 40 ملی میٹر کاؤنٹر ڈرون سسٹم۔ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل سینسرز اور خودکار فائر کنٹرول سے لیس یہ نظام قریب آنے والے چھوٹے ڈرونز کے خلاف ایئر برسٹ گولہ بارود استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر

یعنی دشمن کا ڈرون جتنا قریب آئے گا۔۔۔اس کے لیے خطرہ اتنا ہی بڑھتا جائے گا!ماہرین کے مطابق اس حکمت عملی کا مقصد ہر ڈرون کے خلاف مہنگا میزائل داغنے کے بجائے۔۔۔خطرے کے فاصلے اور نوعیت کے مطابق میزائل، توپ اور کاؤنٹر ڈرون نظام استعمال کرنا ہے۔

چین کا میزائل۔۔۔ترکیہ کی توپیں۔۔۔اور پاکستان کی اپنی دفاعی ضرورت۔۔۔تینوں مل کر بنا رہے ہیں ایک نیا کثیر سطحی اینٹی ڈرون حصار۔تاہم یہ مکمل فضائی دفاع کا متبادل نہیں۔۔۔بلکہ کم بلندی پر آنے والے ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کے خلاف دفاع کی ایک اضافی اور اہم تہہ ہے۔

موضوعات : adntironechinapakistanturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space
تازہ ترین

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط

7 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

یہ بھی پڑھیں

Pakistanis remitted $3.7 billion to the country in August; remittances saw a 16.5% increase.

اگست میں پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیج دیے، ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ

9 ستمبر , 2026
Punjab government plans to introduce electric buses in every tehsil; target set to operate 3,000 buses across the province.

پنجاب حکومت کا ہر تحصیل میں الیکٹروبس، پنجاب میں 3 ہزار بسیں چلانے کا ہدف

9 ستمبر , 2026
Sindh Local Government Amendment Bill 2026 likely to be presented in Sindh Assembly today

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

9 ستمبر , 2026
Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

9 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔