کیلی فورنیا ( پاک ترک نیوز) ویمنز ورلڈ کپ کی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق معروف سرچ انجن گوگل نے آج سے شروع ہونیوالے ویمنزورلڈ کے حوالے سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ۔
واضح رہے کہ ویمنزورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مد مقابل آئیں گے ۔ یہ میچ بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلا جائے گا ۔
پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 2اکتوبر سے کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم 5اکتوبر کو مد مقابل آئیں گی ۔ پاکستانی ٹیم اپنا تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلے گی ۔ پاکستان کے سیمی فائنل یا فائنل میں جانے کی صورت میں بھی قومی ویمنز ٹیم اپنے میچز کولمبو میں ہی کھیلے گی ۔












