منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ آرٹیمس معاہدے میں شامل، چاند اور مریخ کی پُرامن خلائی تحقیق کے لیے عالمی اتحاد کا 71واں رکن بن گیا

2 گھنٹے پہلے
A A
Türkiye has joined the Artemis Accords, becoming the 71st member of the global coalition for the peaceful space exploration of the Moon and Mars.
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ نے چاند، مریخ اور دیگر خلائی مقامات کی پُرامن اور شفاف تحقیق کے لیے قائم آرٹیمس ایکارڈز پر دستخط کردیے، جس کے بعد ترکیہ اس عالمی اتحاد کا 71واں رکن بن گیا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ہیڈکوارٹرز واشنگٹن میں ہونے والی تقریب کی میزبانی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے کی۔ترکیہ کی جانب سے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی محمود فاتح کاجر نے آرٹیمس ایکارڈز پر دستخط کیے۔ تقریب میں ترک خلائی ایجنسی کے صدر یوسف کیراچ اور امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کونر ٹاملسن بھی شریک ہوئے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے ترکیہ کو آرٹیمس ایکارڈز کا نیا رکن بننے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ناسا چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے قیام اور مستقبل میں مریخ پر انسانی مشنز کی بنیاد رکھنے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیمس ایکارڈز پر دستخط کرنے والے ممالک مستقبل کے چاند مشنز میں سائنسی آلات، ٹیکنالوجی، کیوب سیٹس اور دیگر صلاحیتوں کے ذریعے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ترکیہ کی خلائی میدان میں پیش رفت بھی تیزی سے جاری ہے۔ 2024 میں ترکیہ کے پہلے خلا باز الپر گیزراوجی نے ایکسیوم مشن 3 کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کیا اور ناسا کے خلا بازوں کے ساتھ سائنسی تحقیق میں حصہ لیا۔

اسی سال ترکیہ کے دوسرے خلا باز توا اتاسیور نے ورجن گیلکٹک 07 کے ذیلی مداری مشن میں شرکت کی اور مختلف تجربات کیے۔ترکیہ جلد اپنا پہلا قمری مشن AYAP-1 بھی روانہ کرنے کی تیاری کررہا ہے، جس کے ذریعے وہ چاند تک اپنے سیٹلائٹ مشن پہنچانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ترکیہ رواں سال اکتوبر میں انطالیہ میں انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل کانگریس کی میزبانی بھی کرے گا، جس میں آرٹیمس ایکارڈز پر دستخط کرنے والے متعدد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے جدید کروز میزائل ’چاکر‘ کا زمینی لانچنگ ٹیسٹ کامیاب

آرٹیمس ایکارڈز کا آغاز 2020 میں ناسا، امریکی محکمہ خارجہ اور سات بانی ممالک نے کیا تھا۔ اس کا مقصد چاند، مریخ اور دیگر خلائی مقامات کی محفوظ، پُرامن اور شفاف تحقیق کے لیے مشترکہ اصول وضع کرنا ہے۔معاہدے کے تحت رکن ممالک پُرامن اور شفاف خلائی تحقیق، ضرورت مندوں کو امداد کی فراہمی، سائنسی معلومات تک رسائی، ایک دوسرے کے خلائی مشنز میں مداخلت سے گریز اور تاریخی خلائی مقامات و آثار کے تحفظ کے اصولوں پر کاربند رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

موضوعات : #turkeyankaraarimus
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ground-based launch test of Türkiye's advanced 'Çakır' cruise missile successful.
تازہ ترین

ترکیہ کے جدید کروز میزائل ’چاکر‘ کا زمینی لانچنگ ٹیسٹ کامیاب

29 اگست , 2026
Training completed for the first flight crew of Türkiye's domestically produced Gökbey helicopter.
تازہ ترین

ترکیہ کے مقامی ساختہ گوک بے ہیلی کاپٹر کے پہلے فضائی عملے کی تربیت مکمل

27 اگست , 2026
Ishaq Dar holds telephonic conversation with Turkish Foreign Minister Hakan Fidan.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ

25 اگست , 2026
Türkiye's defense industry is on the verge of joining the ranks of the world's top 10 arms exporters.
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت، دنیا کے 10بڑے اسلحہ برآمد کنندگان میں شامل کے قریب

24 اگست , 2026
Peace in the Middle East Türkiye takes the lead on the diplomatic front.
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں امن ،ترکیہ نےسفارتی محاذ سنبھال لیا

18 اگست , 2026
Turkish President calls Trump, urges continuation of talks with Iran
تازہ ترین

ترک صدر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران سے مذاکرات جاری رکھنے پر زور

18 اگست , 2026
اگلی خبر
Upheaval in Pakistan cricket Misbah-ul-Haq resigns from the selection committee, and seven cricketers are dropped from the squad.

پاکستان کرکٹ میں بھونچال،مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ،7کرکٹرز بھی اسکواڈ سے آؤٹ

یہ بھی پڑھیں

Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
Using water as a political weapon is unacceptable; adherence to international agreements is essential Prime Minister

پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا ناقابل قبول، عالمی معاہدوں پر عمل ضروری ہے: وزیراعظم

1 ستمبر , 2026
Islamabad High Court seeks response to petition seeking regulation of social media use by children under 16.

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

1 ستمبر , 2026
Decision made to build a tech park on 119 kanals in Lahore; billions of rupees in revenue expected.

لاہور میں 119 کنال پر ٹیک پارک بنانے کا فیصلہ، اربوں روپے کی آمدن متوقع

1 ستمبر , 2026
Increase in the number of foreign tourists in Gilgit-Baltistan.

گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔