لاہور( پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ میں بڑا بھونچال آگیا۔مصباح الحق نے قومی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے کرکٹرز کو بغیر مشاورت انگلینڈ بھیجنے پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کے معاملات پر اختلافات کے باعث مصباح الحق نے استعفیٰ دیا، جبکہ سلیکشن کمیٹی کے ایک اور رکن اسد شفیق بھی استعفے پر غور کر رہے ہیں۔
ادھر انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔امام الحق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، اویس ظفر اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ اسکواڈ سے آؤٹ کردیا گیا۔ان کی جگہ صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، عمران جونیئر، سعد بیگ، عمران رندھاوا اور رضا اللہ کو انگلینڈ بلا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ میں مسلسل شکستوں پر قومی ٹیم کی بڑی سرجری، 7 کھلاڑی اور 2 کوچز فارغ
امام الحق انگلینڈ کے خلاف سیریز سے آؤٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اس سیریز میں بری طرح ناکام رہی اور کسی بھی اننگز میں 200 رنز کا ہندسہ عبور نہ کرسکی۔












