کراچی ( پاک ترک نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کمی سے 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلری کلنٹن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 329 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے اضافے سے 6 ہزار 283 روپے کی ہوگئی۔عالمی منڈی میں چاندی 68.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












