ہفتہ , 22 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

11ارب روپے کی فراری گاڑی

2 گھنٹے پہلے
A A
Ferrari car worth 11 billion rupees
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) فراری کی پہلی مکمل برقی گاڑی۔۔۔ جسے لانچ ہوتے ہی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ناقدین نے اسے فراری کی شناخت کے خلاف قرار دیا۔۔۔ لیکن یہی گاڑی نیلامی میں ایسی قیمت پر فروخت ہوئی کہ دنیا دنگ رہ گئی!

فراری کی برقی گاڑی لُوچے نے نیلامی میں چار کروڑ ڈالر، یعنی پاکستانی تقریباً 11 ارب روپے میں فروخت ہو کر نئی تاریخ رقم کر دی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی نیلامی میں فروخت ہونے والی یہ نئی گاڑی کی سب سے مہنگی فروخت کا نیا ریکارڈ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لُوچے اپنی عام قیمت سے 35 گنا سے بھی زیادہ رقم میں فروخت ہوئی۔اور اس سے بھی حیران کن بات۔۔۔ اس گاڑی کا خریدار کون ہے؟نیلام گھر نے نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔لُوچے کا تصور برطانوی ڈیزائنر سر جونی آئیو نے پیش کیا، جنہیں آئی فون کے ڈیزائن سے عالمی شہرت ملی۔فراری نے مئی میں جب اپنی پہلی مکمل برقی گاڑی متعارف کرائی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔ناقدین نے کہا۔۔۔یہ وہ فراری نہیں جسے دنیا جانتی ہے!

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پانچ نشستیں۔۔۔ بیٹری سے چلنے والی گاڑی۔۔۔ اور روایتی فراری ڈیزائن سے مختلف شکل۔۔۔ناقدین نے یہاں تک کہہ دیا کہ فراری نے اپنی اصل شناخت ہی کھو دی۔گاڑی کی تقریب رونمائی بھی معمولی نہیں تھی۔ اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا اور مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو بھی فراری کی پہلی مکمل برقی گاڑی دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا۔لیکن افتتاح کے اگلے ہی دن فراری کے حصص کی قیمت آٹھ فیصد گر گئی۔سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔۔کسی نے اسے بے ڈھنگا قرار دیا تو کسی نے طنز کیا کہ اینزو فراری قبر سے واپس آکر کمپنی سنبھال لیں گے!

فراری کے سابق سربراہ لوکا کورڈیرو دی مونتیزیمولو نے بھی لُوچے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ گاڑی فراری جیسی محسوس نہیں ہوتی۔آسٹریلیا کے معروف فراری کلیکٹر شان بیکر نے تو اسے ’ناکام‘ تک قرار دے دیا۔اٹلی کے نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی بھی پیچھے نہ رہے اور سوال اٹھایا۔۔۔کیا یہی جدت ہے؟لیکن فراری نے تنقید کو نظر انداز کر دیا۔کمپنی کے مطابق لُوچے صرف ایک نئی گاڑی نہیں بلکہ فراری کے مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم ہےاور کارکردگی دیکھی جائے تو یہ کسی سے کم نہیں۔صرف تقریباً ڈھائی سیکنڈ میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار۔۔۔اور زیادہ سے زیادہ رفتار 190 میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ۔۔ یعنی شکل پر بحث اپنی جگہ۔۔۔ رفتار میں فراری اب بھی فراری ہے!

لُوچے کی خصوصی نیلامی سے حاصل ہونے والی پوری رقم فراری فاؤنڈیشن کے تعلیمی پروگراموں کے لیے مختص کی جائے گی۔نیلام ہونے والی گاڑی میں منفرد سفید رنگ، خصوصی پہیے اور حسبِ ضرورت تیار کیے گئے پرزے شامل تھے۔

موضوعات : #ferraricarvehical
ShareSend

متعلقہ خبریں

Sindh government decides to crack down on public service vehicles.
تازہ ترین

سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 اگست , 2026
Sales tax on hybrid vehicles likely to be reduced
تازہ ترین

ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا امکان

21 جولائی , 2026
Chinese electric vehicles dominate the global market
تازہ ترین

چینی الیکٹرک گاڑیوں کا عالمی مارکیٹ پر غلبہ

11 جولائی , 2026
Tik Tok madness! While making the video, the car got stuck in the river
تازہ ترین

ٹک ٹاک کا جنون ! ویڈیو بناتے بناتے گاڑی دریا میں پھنس گئی

2 جولائی , 2026
لگژری گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ
پاکستان

لگژری گاڑیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

13 جون , 2026
پنجاب میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

پنجاب میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

28 اکتوبر , 2025
اگلی خبر
Eight members of the Pakistan Bar Council condemn the failure to transfer the PTI founder to Shifa Hospital.

بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل نہ کرنے پر پاکستان بار کونسل کے 8 ارکان کی مذمت

یہ بھی پڑھیں

Zamzam water is a miracle of Allah's mercy, healing, and blessing.

آب زم زم اللہ کی رحمت ،شفا اور برکت کا معجزہ

22 اگست , 2026
The death of press freedom The Pentagon has dismissed the most senior officials of its newspaper.

صحافتی آزادی کا جنازہ۔ پینٹا گون نے اپنے اخبار کے سینئر ترین عہدیدار فارغ کر دئیے

22 اگست , 2026
Meeting of the Executive Committee of the National Economic Council chaired by Ishaq Dar.

اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

22 اگست , 2026
Israel must stop building new Jewish settlements in sensitive areas of the occupied West Bank. Islamic countries demand it.

اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے حساس علاقے میں نئی یہودی بستیوںکی تعمیر بند کرے۔اسلامی ملکوں کا مطالبہ

22 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will visit the United States next month.

وزیراعظم شہباز شریف اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

22 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔