ہفتہ , 22 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل داخلوں کا انٹری ٹیسٹ 25 اکتوبر کو ہوگا

2 گھنٹے پہلے
A A
The entry test for postgraduate medical admissions in Punjab will be held on October 25.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب میں لیول تھری پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز میں داخلوں کے لیے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ، پی گیٹ 2026، 25 اکتوبر کو ہوگا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پی گیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کھول دیا ہے۔ امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے لیے UHS PGET آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ جنوری 2027 کی انڈکشن میں داخلے کے لیے پی گیٹ 2026 پاس کرنا لازمی ہوگا۔

امیدواروں کو کامیابی کے لیے کم از کم 75 پرسنٹائل حاصل کرنا ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ بیک وقت لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

ایم ایس، ایم ڈی، ایم ڈی ایس اور ایف سی پی ایس میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ دو پرچوں پر مشتمل ہوگا۔ ہر پرچے کے 100 نمبر ہوں گے اور دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔ دونوں پرچے ایک ہی روز لیے جائیں گے۔پہلے پرچے میں میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کے لیے الگ الگ 100 ایم سی کیوز ہوں گے، جبکہ دوسرے پرچے میں امیدوار کی منتخب کردہ سپیشلٹی سے متعلق 100 ایم سی کیوز شامل ہوں گے۔ایم بی بی ایس گریجویٹس کے لیے پیتھالوجی، آپتھلمولوجی، پیڈیاٹرک میڈیسن، گائناکالوجی، اینستھیزیا، ای این ٹی، سائیکاٹری، ریڈیالوجی اور میڈیسن اینڈ الائیڈ سمیت مختلف سپیشلٹیز شامل ہیں۔سرجری اینڈ الائیڈ کی سپیشلٹیز کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں جنرل سرجری، پیڈیاٹرک سرجری، یورولوجی اور پلاسٹک سرجری جبکہ دوسرے گروپ میں جنرل، کارڈیک، آرتھوپیڈک، نیوروسرجری اور تھراسک سرجری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

بی ڈی ایس گریجویٹس کے لیے پروستھوڈونٹکس، آپریٹو ڈینٹسٹری، پیریوڈونٹولوجی، اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجری اور آرتھوڈونٹکس کی سپیشلٹیز شامل ہیں۔پی گیٹ میں شرکت کے لیے امیدوار کے پاس ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس ڈگری، ہاؤس جاب کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور پی ایم ڈی سی کی مستقل رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔اوپن میرٹ اور اسپیشل افراد کوٹے پر داخلے کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ درخواست جمع کراتے وقت امیدوار کی عمر 40 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

پی گیٹ 2026 کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے امیدواروں کی رہنمائی کے لیے تفصیلی نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

موضوعات : #punabmedicalpostgraduate
ShareSend

متعلقہ خبریں

MDCAT 2026 in Sindh will be held on August 16; examination centers and arrangements announced.
تازہ ترین

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست کو ہوگا، امتحانی مراکز اور انتظامات کا اعلان

31 جولائی , 2026
50,000 e-bikes, 5,000 e-taxis for Punjab youth
تازہ ترین

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister approves Rs 50,000 fine for those throwing garbage in streets
اہم ترین 3

گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

23 مئی , 2026
اگلی خبر
799 Pakistani workers died abroad in 2 years, details presented in Parliament

2برس میں بیرونِ ملک 799 پاکستانی ورکرز جاں بحق، پارلیمنٹ میں تفصیلات پیش

یہ بھی پڑھیں

Ferrari car worth 11 billion rupees

11ارب روپے کی فراری گاڑی

22 اگست , 2026
Investigation into Mir Raza murder case in Karachi, business partner likely to be included in investigation

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات،کاروباری شراکت دار کو شاملِ تفتیش کیے جانے کا امکان

22 اگست , 2026
Stem cell therapy improves heart function in 90% of heart failure patients.

اسٹیم سیل تھراپی سے 90 فیصد ہارٹ فیل مریضوں کے دل کی کارکردگی بہتر

22 اگست , 2026
The Peoples Party comes to power through a public mandate, not through back-door channels or by begging and pleading Sharjeel Memon.

پیپلز پارٹی بیک ڈور یا منت ترلے سے نہیں، عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آتی ہے: شرجیل میمن

22 اگست , 2026
Mecca Defense Treaty declared a source of strategic expansion, diplomatic influence and regional balance for Pakistan

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لئے اسٹریٹجک وسعت، سفارتی اثر اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار

22 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔